اپنے رب کا فیصلہ آنے تک صبر کرو تم ہماری نگاہ میں ہوتم جب اٹھو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو (الطور)
بھروسہ کر لو اللہ پر ، اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے کہ آدمی اپنے معاملات اس کے سپرد کر دے (سورة الأحزاب)
جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کر دے اور عملا وہ نیک ہو ، اس نے فی الواقع ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا ، اور سارے معاملات کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے (لقمان)
" ہم دیکھ رہے ہیں، بار بار تمہارا آسمان کی طرف منہ کرنا تو ضرور ہم تمہیں پھیر دیں گے، اُس کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے"
سورۃ البقرہ (۱۴۴)
بے شک میرا ربّ رحیم ہے اور اپنی مخلوق سے محبت رکھتا ہے (ھود : 90)
الحمدللہ یاربی
#انا مع العسر یسرا
#ولسوف یعطیک ربک فترضی🤍
Comments
Post a Comment